نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور امن قائم رکھنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بات ہوئی۔
سفیر عاصم افتخار نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے اور ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ آج سفیر عاصم افتخار نیویارک میں ایک اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہو گی۔ اس میں وہ تازہ صورتحال اور پاکستان کے مؤقف پر روشنی ڈالیں گے۔
اس سے پہلے انہوں نے او آئی سی ممالک کے سفیروں کو بھی بریفنگ دی تھی، جس میں انہوں نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات کر رہا ہے جو خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔