پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین مسائل پیدا کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

10:19 AM, 2 May, 2025

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی سے کئی پاکستانی مشکلات میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق، کئی پاکستانی مریض جو علاج کے لیے بھارت گئے تھے، ویزہ ختم ہونے پر علاج مکمل کیے بغیر واپس آنا پڑا۔ اس کے علاوہ، کئی خاندان بچھڑ گئے ہیں اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ واہگہ-اٹاری بارڈر عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی، تاہم کچھ پاکستانی اب بھی اٹاری میں پھنسے ہوئے ہیں۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر بھارت اجازت دے تو وہ اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے تیار ہے۔ حکومت نے یہ بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے واہگہ بارڈر آئندہ بھی کھلا رہے گا، تاکہ انسانی بنیادوں پر واپسی کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں