رہبرِ اعلیٰ کے بعد اہلیہ منصورہ باغزادہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

08:41 PM, 2 Mar, 2026

تہران : مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ نے اس وقت ہولناک رخ اختیار کر لیا جب ایران نے اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بعد اب ان کی اہلیہ منصورہ باغزادہ کی شہادت کی بھی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق، منصورہ باغزادہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حالیہ فضائی حملوں میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔ وہ مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔
یہ افسوسناک خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران پہلے ہی اپنے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای اور اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادت کے صدمے سے دوچار ہے۔گزشتہ حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے اہم کمانڈرز بھی ان حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

مزیدخبریں