تہران کا اسرائیل پر کاری وار: نیتن یاہو کا دفتر میزائل حملے کی زد میں

05:34 PM, 2 Mar, 2026

تہران / یروشلم : مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے ہو گئے ہیں۔ ایران کے اسلامک پاسدارانِ انقلاب گارڈز (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ ٹومر بار کی رہائش گاہ کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا ’سپاہ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب نے ایک بڑے سرپرائز حملے میں تل ابیب کے حساس ترین مقامات کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے بنیادی اہداف درج ذیل تھے۔     وزیراعظم ہاؤس/دفتر جہاں سے اسرائیل کی تمام جنگی حکمت عملی طے پاتی ہے۔ اسرائیلی ایئر فورس کے سربراہ ٹومر بار کی رہائش گاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے میں ایران نے اپنے سب سے جدید اور مہلک ’خیبر شکن‘ بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔ 2023 میں متعارف کروائے گئے اس میزائل کی خصوصیات اسے کسی بھی دفاعی نظام کے لیے بڑا چیلنج بناتی ہیں۔ یہ میزائل 1,500 کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 2,000 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں