سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، آرامکو کی تنصیبات نشانہ

02:35 PM, 2 Mar, 2026

ریاض: سعودی عرب کی توانائی کی تنصیبات پر ایک بار پھر بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق، دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو کی راس تنورہ ریفائنری کو ایرانی ساختہ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ڈرون حملے کے بعد ریفائنری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
 حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر، آرامکو نے عارضی طور پر اپنی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں تاکہ نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔ اس واقعے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں خلل کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
سعودی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فضا میں ہی دو دشمن ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق، "تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ ریفائنری کی حدود میں گرا جس سے معمولی آگ لگی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔ماہرین اس حملے کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے ان حملوں کا براہِ راست ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا جا رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی برادری نے توانائی کے ان مراکز پر حملوں کو عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں