خلیج میں امریکی فضائیہ کو بڑا دھکا، کویت میں ایف-15 لڑاکا طیارہ تباہ، 'فرینڈلی فائر' کا خدشہ

11:15 AM, 2 Mar, 2026

کویت سٹی : مشرقِ وسطیٰ میں جاری لہو رنگ جنگ کے دوران کویت میں امریکی فضائیہ کا جدید ترین ایف-15 (F-15) لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں امریکی اور ایرانی افواج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور دفاعی نظام انتہائی ہائی الرٹ پر ہیں۔
ابتدائی عسکری ذرائع کے مطابق، طیارہ اپنی معمول کی جنگی پرواز پر تھا کہ اچانک فضا میں ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا۔ طیارہ تباہ ہونے سے چند سیکنڈ قبل پائلٹ نے 'ایجیکٹ' بٹن دبا کر اپنی جان بچا لی۔ پائلٹ کے محفوظ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے، تاہم اسے طبی معائنے کے لیے قریبی فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امریکی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ہنگامی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خلیج میں نصب امریکی یا اتحادی ممالک کے دفاعی نظام نے غلطی سے اپنے ہی طیارے کو دشمن کا میزائل یا ڈرون سمجھ کر نشانہ بنا لیا ہو۔مسلسل جنگی پروازوں کے باعث طیارے کے انجن میں کسی بڑی خرابی کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں