کراچی : مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی تصادم اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی خبروں نے عالمی مالیاتی نظام کی بنیادیں ہلا دیں۔ آج ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ (PSX) تاریخ کے بدترین "بلڈ باتھ" سے گزری، جہاں چند منٹوں میں سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے راکھ ہو گئے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 15,071 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔ انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار سے گر کر 1 لاکھ 52 ہزار 991 کی سطح پر معطل کر دیا گیا۔مارکیٹ شروع ہوتے ہی کے ایس ای 30 انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد کمی کے باعث "سرکٹ بریکر" لگ گیا، جس کے بعد تمام تر ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے روک دی گئی۔
جنگی حالات کے باعث عالمی سپلائی چین خصوصاً "آبنائے ہرمز" میں جہاز رانی متاثر ہونے کے خدشے نے تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی ہے۔ قیمت میں یکدم 13 فیصد تک اضافہ ہوا، جس سے خام تیل 82 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔بارکلیز اور دیگر عالمی بینکوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر تناؤ برقرار رہا تو تیل کی قیمت 100 سے 110 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
عالمی جنگ کے سائے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بدترین کریش
10:10 AM, 2 Mar, 2026