سونا مزید مہنگا، پاکستان میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ

03:28 PM, 2 Jun, 2026

کراچی: ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر بلند پرواز بھری ہے، جس سے قیمتی دھات کے نرخ نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔

اسی دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے مقرر ہو گیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 540 ڈالر تک پہنچ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نمایاں رہے۔
 

مزیدخبریں