ڈیجیٹل کاروبار پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ، کرپٹو ٹرانزیکشنز پر 30 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

12:15 PM, 2 Jun, 2026

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبار کو قانونی دائرہ کار اور ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کرپٹو ٹرانزیکشنز پر کیپٹل گین ٹیکس لگانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت شرائط کے بعد کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 سے لے کر 30 فیصد تک کیپٹل گین ٹیکس عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کا مقصد ملکی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔

بجٹ امور سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں یہ شرط رکھی ہے کہ روایتی کاروبار کے ساتھ ساتھ ملک میں ہونے والے تمام ڈیجیٹل کاروبار اور ورچوئل اثاثوں کو بھی دستاویزی بنایا جائے۔ آئی ایم ایف کے اسی مطالبے پر اب کرپٹو سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی حتمی تیاری کر لی گئی ہے، اور نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈیجیٹل ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والے منافع پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی تجویز فنانس بل کا حصہ بنائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں