بجلی بم گرانے کی تیاری، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت آج کرے گی

10:50 AM, 2 Jun, 2026

اسلام آباد:ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتیں ایک بار پھر بڑھانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 72 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) آج باقاعدہ سماعت کرے گی۔

یہ اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مانگا گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر گھریلو اور تجارتی صارفین کی جیبوں پر پڑے گا۔ نیپرا حکام آج ہونے والی سماعت میں سی پی پی اے کے اعداد و شمار کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے، جس کے بعد اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

مزیدخبریں