نیشنل پولیس اکیڈمی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ

10:05 AM, 2 Jun, 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جاری 'اپ گریڈیشن پراجیکٹ' کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ دورے کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اکیڈمی انتظامیہ نے مختلف ترقیاتی و توسیعی منصوبوں پر ہونے والے کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران اکیڈمی کے بنیادی انفراسٹرکچر کی فوری بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے حکام کو سخت ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اکیڈمی کی فائرنگ رینج اور بیرونی باؤنڈری وال کی تعمیر کا کام آئندہ دو ماہ کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بجلی کی بچت اور گرین انرجی کے فروغ کے لیے پوری اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا تاکہ ادارے کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں