لاہور : وزارت ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کے مسافروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد خصوصی رعایت اور پانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس بارے میں کہاکہ یہ رعایت 6 سے 8 جون تک ہوگی، تاکہ عید پر عوام کو سفر میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال پاکستان ریلوے نے 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے، جب کہ 42 ارب روپے صرف مسافر ٹرینوں کے ذریعے کمائے گئے ہیں۔