عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں عام تعطیلات، نوٹیفکیشن جاری

05:37 PM, 2 Jun, 2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 سے 9 جون تک ملک بھر میں چار روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ تعطیلات کی منظوری وزیراعظم نے دی، جبکہ نوٹیفکیشن سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے جاری کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

مزیدخبریں