کراچی :کراچی کے ڈیفنس میں ایک نوجوان شہری پر مبینہ تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے ساتھ اس کا ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ بھی حراست میں ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گاڑی قبضے میں لے لی ہے اور تفتیش جاری ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی بااثر شخص قانون سے بالا تر نہیں ہوگا۔ متاثرہ شہری کو انصاف دلانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔