لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سمبڑیال ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کو پارٹی کی موثر حکمت عملی اور مریم نواز کی خدمت کی سیاست کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے عوام کی خدمت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مخالفین کے گالی گلوچ اور فتنہ انگیز بیانیے ناکام ہو گئے۔
ن لیگ نے اس نشست پر 38 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل کی، جو پارٹی کی مضبوط پوزیشن کا ثبوت ہے۔