بنگلا دیش کے نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی، نئے ڈیزائن متعارف

01:44 PM, 2 Jun, 2025

ڈھاکہ: بنگلا دیش  نے کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن جاری کیا گیا ہے جس میں اب ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی تصویر شامل نہیں ہوگی۔ ان کی جگہ قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کی تصاویر نوٹوں پر پرنٹ کی گئی ہیں۔

مرکزی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فی الحال 20، 50 اور 1000 ٹکا کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ہیں، جبکہ باقی مالیت کے نوٹ مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔ پرانے نوٹ بدستور چلتے رہیں گے۔

خیال  رہے کہ ماضی میں بھی بنگلا دیش میں نوٹوں کا ڈیزائن مختلف حکومتوں کے ادوار میں تبدیل ہوتا رہا ہے۔ شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ان کے دور حکومت میں نوٹوں پر شائع کی گئی تھی، جبکہ دیگر جماعتوں کے اقتدار میں تاریخی عمارات اور مقامات کو ترجیح دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بنگلا دیش میں سیاسی کشیدگی کے دوران پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں، جس کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے کر مبینہ طور پر بھارت میں پناہ لے لی تھی۔

مزیدخبریں