پی پی 52 سمبڑیال: ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نےمیدان مار لیا

09:55 AM, 2 Jun, 2025

سمبڑیال : سمبڑیال کے حلقہ پی پی 52 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کر لی۔ تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حنا ارشد وڑائچ نے 78,702 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدِمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن نے 39,018 ووٹ لیے۔

یوں ن لیگی امیدوار نے 39,684 ووٹوں کی برتری سے کامیابی اپنے نام کی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فارم 47 جاری کر دیا گیا ہے۔ انتخابی عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پرامن طور پر جاری رہا۔  حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 563 ہے، جن کے لیے 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 11 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

جیت کے بعد حنا ارشد وڑائچ نے اپنی کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اپنے مرحوم والد چودھری ارشد وڑائچ کے نام کر دی۔ ان کے گھر پر جیت کی خوشی میں جشن منایا گیا، کارکنوں نے خوب بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کی۔

واضح رہے کہ یہ نشست ن لیگ کے رہنما چودھری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر اب ان کی بیٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

مزیدخبریں