پاکستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر

08:18 PM, 2 Jul, 2026

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث ہزاروں صارفین کو ویب براؤزنگ، سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن سرگرمیوں کے دوران دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انٹرنیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے مانیٹرنگ پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مختلف حصوں سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں خلل اور رفتار کم ہونے کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سروس میں خرابی کی اصل وجہ کیا ہے، جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی سرکاری مؤقف یا وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین کی بڑی تعداد انٹرنیٹ کی ناقص کارکردگی پر اپنی تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ سست رفتار انٹرنیٹ کے باعث روزمرہ کے آن لائن کام، رابطے اور دیگر ڈیجیٹل خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں