جیلیں اصلاح کا مرکز بنیں: مریم نواز

07:03 PM, 2 Jul, 2026

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جیل اصلاحات سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں کا مقصد سزا نہیں بلکہ اصلاح اور بحالی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قید تنہائی اور جیل کے سخت حالات قیدی کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات ڈالتے ہیں، اس لیے جیل نظام میں انسانی پہلو کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق قیدیوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب جیلوں میں اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ قیدیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں