لاہور:لاہور میں چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اعتدال پسند معاشرے کی طرف لے جانا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا مشترکہ وژن ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی نے اعتدال پسندی، برداشت اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اس حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کے مطابق پاکستان میں اس وقت مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی صورتحال بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے عناصر کی حقیقت سے آگاہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام ملک میں امن، استحکام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ قومی پیغام امن کمیٹی نے ایک متفقہ بیانیہ تشکیل دیا ہے