اسلام آباد :دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل سے 5 جولائی تک ایران اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ایران اور ترکیہ کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ علاقائی صورتحال کے حوالے سے ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر “آپریشن غضب للحق” کے تحت سرحد پار دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئی ہیں، جبکہ 29 مارچ کو افغان سفیر کو طلب کر کے باضابطہ ڈیمارش بھی دیا گیا تھا۔