دوحہ: امریکہ اور ایران کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکراتی دور کے بعد دونوں ممالک کے درمیان رابطہ چینل قائم ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے حوالے سے دوحہ میں مذاکرات کا اہم دور مکمل ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق فریقین نے مختلف امور پر بات چیت جاری رکھی۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات بات چیت کے تسلسل کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر یہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ایران کی جانب سے کیا فیصلہ سامنے آئے گا۔
مذاکراتی عمل کو مستقبل میں مزید پیش رفت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔