فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں انگلینڈ، بیلجیم اور امریکا نے اپنے اپنے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
انگلینڈ نے کانگو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ بیلجیم نے سینیگال کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی، جبکہ امریکا نے بوسنیا ہرزیگووینا کو بغیر کوئی گول کھائے 0-2 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
ان تینوں ٹیموں کی کامیابی کے بعد ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے مقابلے مزید دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔