پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکراتی پیش رفت

09:17 AM, 2 Jul, 2026

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے مذاکراتی وفود کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کا موجودہ دور مکمل ہو گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مذاکرات کے دوران لیک لوسرن سمٹ کی بنیاد پر اسلام آباد مفاہمت نامے کے مختلف پہلوؤں پر مثبت پیش رفت ہوئی۔ دونوں فریقوں نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور آئندہ بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے بعد باہمی مشاورت سے طے کی جائے گی۔

مزیدخبریں