صدیق آباد :باجوڑ کے صدیق آباد پھاٹک پر ایک زور دار بم دھماکہ ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل زاہد، راہگیر فضل منان سمیت پانچ افراد شہید جبکہ 16 دیگر زخمی ہو گئے۔
دھماکہ سرکاری گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس کے بعد فورسز نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کر کے سیکیورٹی سخت کر دی۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے
سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے جو واقعے کی تفصیلات ظاہر کرتی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کی اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔