"صحت کی سہولت اب دہلیز پر"، وزیراعلیٰ مریم نواز کا مری میں   فیلڈ ہسپتال کا دورہ

07:01 PM, 2 Jul, 2025

مری :مری کے نواحی علاقے کی ایک صبح، جب اکثر لوگ معمولاتِ زندگی میں مصروف تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک فیلڈ ہسپتال پہنچ گئیں۔ بغیر کسی پروٹوکول کے، انہوں نے مریضوں کے درمیان بیٹھ کر ان کے مسائل سنے، ڈاکٹرز سے سوالات کیے اور علاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایک ضعیف خاتون نے بتایا، "بیٹا، اب ہمیں پہاڑوں سے اتر کر شہر نہیں جانا پڑتا، ہسپتال خود ہمارے پاس آ گیا ہے۔" ایسے جذبات وزیراعلیٰ کے لیے باعثِ اطمینان تھے، جنہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال عوامی خدمت کا عملی ثبوت ہے۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ "انسانیت کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ سے منشور رہا ہے، اور ہم فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل جیسے منصوبوں کو مزید وسعت دیں گے۔"

صحت جیسے بنیادی حق کو ہر شہری تک پہنچانا ان کا مشن ہے، اور اب تک ان منصوبوں سے سوا کروڑ سے زائد مریض استفادہ کر چکے ہیں ۔

مزیدخبریں