ٹریفک پولیس کا نیا اقدام ,اسلام آباد کی شاہراہوں پر ڈرون کیمرے اڑائیں جائیں گے

04:06 PM, 2 Jul, 2025

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر ڈرون کیمرے چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد ملے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا آغاز ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے سے کیا جائے گا اور بعد میں اسے دیگر علاقوں میں بھی لاگو کیا جائے گا۔

ڈرون کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کرنے والوں کو فوراً شناخت کر کے چالان کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ڈرون ٹریفک کے رش والے مقامات کی نشاندہی کریں گے تاکہ فوری طور پر خصوصی ٹیمیں وہاں پہنچ کر ریسپانس دے سکیں۔ اس قدم سے اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کم کرنے اور قوانین کی بہتر پابندی یقینی بنانے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں