پشاور ہائیکورٹ نے سوات واقعے پر حکام کو طلب کر لیا

03:40 PM, 2 Jul, 2025

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے دریائے سوات میں سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے پر کمشنر مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور دیگر حکام کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ سیاحوں کو بروقت مدد کیوں نہیں دی گئی اور حفاظتی اقدامات کیوں ناکافی تھے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ایئر ایمبولینس موجود تھی لیکن وقت کم ہونے کے باعث مدد نہیں پہنچ سکی۔

عدالت نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں