باجوڑ میں پھاٹک کے قریب دھماکہ 4 افراد شہید، 11 زخمی

02:49 PM, 2 Jul, 2025

باجوڑ: تحصیل خار کے علاقے صادق آباد پھاٹک کے قریب پیر کے روز ایک گاڑی کے پاس زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی، تحصیلدار، پولیس صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہو گئے، جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں