روسی اور فرانسیسی صدور کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر تفصیلی گفتگو

11:15 AM, 2 Jul, 2025

پیرس : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان دو گھنٹے طویل ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل سسٹم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فرانسیسی صدر میکرون نے گفتگو کے دوران تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی خطے کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو بین الاقوامی جوہری ادارے (IAEA) سے مکمل تعاون کرنا چاہیے اور این پی ٹی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے اس مسئلے کا سفارتی حل نکالنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اس پر روسی صدر پیوٹن نے جواب دیا کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے، اور این پی ٹی معاہدے کے تحت اسے اس پروگرام کو جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام ضروری ہے۔

مزیدخبریں