کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، اور 100 انڈیکس میں 1209 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 29 ہزار 408 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 28 ہزار 200 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر کرنسی مارکیٹ سے بھی اچھی خبر آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 283 روپے 66 پیسے پر آ گیا۔