PSX کا نیا ریکارڈ: KSE-100 انڈیکس 1,78,958 پوائنٹس تک پہنچ گیا

05:39 PM, 2 Jan, 2026

کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئے سال کے آغاز میں سرمایہ کاروں کو خوشخبری دی ہے۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے کاروبار کے دوران 1,78,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پار کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

انڈیکس میں 2,602 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور مارکیٹ 1,78,958 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ گزشتہ روز مارکیٹ 1,76,355 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ تیزی بڑھتے سرمایہ کاری کے رجحان اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں