کراچی:سونے اور چاندی کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بڑھ گئیں۔ جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 4,379 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 460,262 روپے اور فی 10 گرام سونا 394,600 روپے پر پہنچ گیا۔
چاندی بھی مہنگی ہوئی، فی تولہ 7,862 روپے اور فی 10 گرام 6,740 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ کے اثرات کے سبب آیا ہے۔