پاکستان کی تائیوان کے حوالے سے چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت

01:45 PM, 2 Jan, 2026

اسلام آباد : پاکستان نے ایک بار پھر تائیوان سے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے، خاص طور پر آبنائے تائیوان میں حالیہ پیش رفت کے حوالے سے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کو اپنا مضبوط دوست اور ہر موسم کا شراکت دار سمجھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات کے بارے میں مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے، جن میں تائیوان بھی شامل ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے "ون چائنا پالیسی" پر عمل پیرا ہے اور تائیوان کو چین کا حصہ سمجھتا ہے، اور وہ اس اصول کی پابندی آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں