ماسکو: روس نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحر اوقیانوس میں موجود وینزویلا کے آئل ٹینکر "بیلا ون" کا تعاقب بند کرے، کیونکہ یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور اس سے عالمی سطح پر کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، وینزویلا کا آئل ٹینکر "بیلا ون" بحر اوقیانوس میں موجود ہے اور امریکی افواج تقریباً دو ہفتوں سے اس کا پیچھا کر رہی ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ یہ ٹینکر وینزویلا سے غیر قانونی طور پر تیل لے جا رہا ہے، تاہم روس نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اس مداخلت سے گریز کرے کیونکہ اس سے خطے میں مزید تناؤ بڑھ سکتا ہے۔
امریکا نے وینزویلا کے تیل کے شعبے پر دباؤ بڑھانے کے لیے ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت چار کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ دوسری طرف، روس وینزویلا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے، اور اس نے امریکا کی اس کارروائی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔