ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیم سری لنکا پہنچی

07:58 PM, 2 Feb, 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے لاہور سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کو کل آرام کا دن دیا گیا ہے جبکہ 4 فروری کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہوگا اور یہ مقابلہ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔ پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکہ شامل ہیں۔

گروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم اپنی ابتدائی میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین 15 فروری کو شیڈول میچ حکومتی پابندیوں کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ کا آخری میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلنے گا۔

مزیدخبریں