سرکاری اور نجی اسکولوں کے معمول کے اوقات کار میں تبدیلی

07:04 PM, 2 Feb, 2026

اسلام آباد: موسم کی بہتری کے پیش نظر اسلام آباد کے سرکاری اور نجی اسکولوں نے دوبارہ معمول کے مطابق اپنے اوقات کار شروع کر دیے ہیں اور اب اسکول صبح 8 بجے کھلیں گے۔

قبل ازیں سرد موسم اور صبح کی شدید سردی کی وجہ سے دسمبر کے آغاز میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی تھی جو 31 جنوری 2026 تک نافذ تھی۔

نئے شیڈول کے مطابق چھوٹے طلبہ کی کلاسز دوپہر 1:30 بجے تک مکمل ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دن کے طویل ہونے اور موسم کی بہتری کی وجہ سے اسکولوں کے روایتی اوقات کار پر واپسی ممکن ہو گئی ہے، جس سے طلبہ کی حاضری اور تعلیمی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

اسی طرح سرکاری اسکولوں میں اوقات کار میں نمایاں تبدیلیاں 15 اپریل سے نافذ کی جائیں گی۔ رمضان المبارک کے دوران شہر بھر کے اسکولوں میں روزہ دار طلبہ کی سہولت کے لیے خصوصی نظامِ وقت بھی اپنایا جائے گا۔
 
 
 

مزیدخبریں