پی سی بی کو ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے متعدد درخواستیں موصول

06:44 PM, 2 Feb, 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ملتان سلطانز کی فرنچائز کی نیلامی کے لیے چھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے ان تمام بڈز کی وصولی کی تصدیق کر دی ہے۔

موصولہ درخواستوں کا تکنیکی جائزہ جاری ہے اور پی سی بی جلد ہی نیلامی کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے گا۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے 14 جنوری کو ملتان سلطانز کی نیلامی کا اشتہار جاری کیا تھا۔

دوسری طرف، ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے بعد سابق مالک علی ترین نے سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔ علی ترین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر طنزیہ انداز میں اپنی جمپنگ کی تصویر کے ساتھ ایک مختصر مگر معنی خیز پیغام شیئر کیا۔

اپنی پوسٹ میں علی ترین نے کہا، "جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے۔" صارفین نے اسے ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی سے جوڑ کر مزاحیہ اور گہرا بیان قرار دیا۔

یہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے اور ردعمل سامنے آئے۔
 
 
 

مزیدخبریں