اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور ان کے ساتھ والہانہ محبت کے اظہار کے لیے 5 فروری بروز جمعرات ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے تحت تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
وفاقی اعلان کے ساتھ ہی حکومتِ سندھ نے تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں 4 فروری کو بھی چھٹی ہوگی، جبکہ 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کی عام تعطیل کی وجہ سے تعلیمی مراکز مسلسل دو روز تک بند رہیں گے۔
کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاگیا
05:32 PM, 2 Feb, 2026