بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن،مزید 22 دہشت گرد ہلاک

12:48 PM, 2 Feb, 2026

کوئٹہ : سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جس کے ساتھ ہی تین دنوں میں مجموعی طور پر 177 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات ایک اور کامیاب کارروائی میں مزید 22 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں اور ان کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان آپریشنز کے دوران دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مزید نقصانات کا سامنا ہے اور ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔یہ آپریشنز بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں