اسرائیل کا غزہ میں ڈاکٹر زودآؤٹ بارڈرز کی امدادی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ

03:52 PM, 2 Feb, 2026

غزہ : اسرائیل نے غزہ میں سرگرم بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹر زودآؤٹ بارڈرز (MSF) کی امدادی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق، تنظیم نے اپنے کارکنوں کی فہرست فراہم کرنے میں ناکامی کے باعث ان کی امدادی سرگرمیاں ختم کی جائیں گی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی تنظیموں کو اپنے کارکنوں کی فہرست دینا ضروری ہے تاکہ ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ دوسری جانب، ڈاکٹر زودآؤٹ بارڈرز نے اسرائیل کے اس اقدام کو فلسطینیوں کے لیے امداد پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے کا حربہ قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں