پاکستان کی بے مثال آئی ٹی ماہر، ارفع کریم کی سالگرہ منائی جا رہی ہے

01:39 PM, 2 Feb, 2026

لاہور : آج پاکستان کی بے مثال آئی ٹی ماہر، ارفع کریم رندھاوا کی سالگرہ ہے۔ صرف 9 سال کی عمر میں، ارفع نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو حیران کن کر دیا۔ مائیکرو سافٹ سے سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی ارفع، دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن گئیں۔

ارفع کی کامیابیوں کا سلسلہ یہاں نہیں رکا۔ انہیں بل گیٹس سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور کئی اہم اعزازات جیسے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ ملے۔ ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے پیش نظر، پاکستانی حکومت نے ان کے گاؤں رام دیوالی اور پنجاب میں آئی ٹی ٹاور کا نام ان کے نام پر رکھا تاکہ ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے۔

ارفع کریم کی کہانی اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ کوئی بھی خواب، خواہ وہ کتنا ہی بڑا ہو، محنت، عزم اور لگن سے حقیقت بن سکتا ہے۔ ان کی زندگی نوجوانوں کے لئے ایک سبق ہے کہ عمر صرف ایک عدد ہے، اصل چیز ہے آپ کا جذبہ اور محنت۔

مزیدخبریں