جاپان میں شدید برفباری، 28 افراد ہلاک، 300 زخمی

02:20 PM, 2 Feb, 2026

ٹوکیو : جاپان میں شدید برفباری کے باعث 28 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق، اس برفباری نے پبلک ٹرانسپورٹ کو متاثر کیا، سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں، اور اوموری شہر میں برفباری کا 81 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

شمالی جاپان کے ایک شہر میں 5 فٹ 5 انچ تک برف پڑی۔ نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں بھی 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برفباری ہوئی، جس کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہو گیا اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

حکام نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں کئی روز سے یہ شدید برفباری جاری ہے۔

مزیدخبریں