برطانیہ نے یورپی یونین کے دفاعی منصوبوں میں شامل ہونے پر غور شروع کر دیا

02:59 PM, 2 Feb, 2026

لندن : برطانیہ نے یورپی یونین کے دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے منصوبوں میں شریک ہونے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت یورپی یورپین ڈیفنس فنڈ میں شمولیت کے لیے درخواست دینے کے بارے میں سوچ رہی ہے، اور اس ہفتے وزراء اس معاملے پر یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔

یورپی یورپین ڈیفنس فنڈ ایک مالیاتی پروگرام ہے جس کے ذریعے یورپی یونین مشترکہ دفاعی تحقیق، فوجی ٹیکنالوجی اور دیگر دفاعی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرتی ہے۔ اس کا مقصد یورپ کو جدید دفاعی نظام، ہتھیار، سائبر سکیورٹی اور ڈرونز جیسی فوجی صلاحیتوں میں مہارت حاصل کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق، بریگزٹ کے باوجود برطانیہ جغرافیائی طور پر یورپ سے قریب ہے، اور روس کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاع میں تعاون برطانیہ کے مفاد میں ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں