ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا کا خانپور ہزارہ کا دورہ

11:59 AM, 2 Feb, 2026

ہزارہ : ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ خانپور ہزارہ کا دورہ کیا، جس دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر حکومتی ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے اس موقع پر عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل آثارِ قدیمہ جولیاں کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دوران سیکرٹری آرکیالوجی عبدالصمد، کمشنر ہزارہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران وفد کو بدھ مت تہذیب اور گندھارا ورثے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور انہیں اس تاریخی ورثے کی حفاظت کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔ وفد نے اس شاندار استقبال اور پاکستانی مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے گندھارا ورثے کی بہترین دیکھ بھال پر محکمہ آثارِ قدیمہ کے کردار کی تعریف کی اور ان کے کام کو سراہا۔

وفد نے گزشتہ شام خانپور اور اس کے گرد و نواح میں واقع دیگر تاریخی مقامات کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستانی ثقافت اور تاریخ کی گہرائی کا بھرپور انداز میں مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

مزیدخبریں