ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت میں خصوصی معلوماتی نشست

09:56 AM, 2 Feb, 2026

تربت : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یونیورسٹی آف تربت کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ایک خصوصی معلوماتی نشست کی۔ ان کی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے پرجوش استقبال کیا۔

نشست کے دوران قومی سلامتی اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اساتذہ اور طلباء نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے اور قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ یہ ملاقات نہایت معلوماتی اور تعلیمی تھی اور نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ پاکستان کا مستقبل انہی کے ہاتھوں میں ہے۔ طلباء نے بھی کہا کہ اس نشست نے ان کے خیالات اور رویوں میں مثبت تبدیلی لائی اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

نشست کے اختتام پر سب نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانیہ کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھانے کا عزم کیا۔

مزیدخبریں