سماٹرا میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ؛ ہلاکتیں 708، سینکڑوں افراد لاپتہ

08:56 PM, 2 Dec, 2025

سماٹرا:انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں مسلسل بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق تباہی میں ہلاکتوں کی تعداد 708 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 504 افراد کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ نے رہائشی علاقوں، سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اسی دوران سری لنکا میں بھی سمندری طوفان دتوا کے زیر اثر موسلادھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 410 تک جا پہنچی ہے اور 336 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

حکام نے دونوں ممالک میں متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو مزید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں