پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی

08:32 PM, 2 Dec, 2025

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کی گئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2315 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر فی اونس سونا 27 ڈالر سستا ہو کر 4218 ڈالر پر آ گیا ہے۔

چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور انٹربینک مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 41 روپے اضافے کے ساتھ 6004 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق، چاندی کی قیمت میں اضافہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی صنعتی ضروریات کی وجہ سے ہو رہا ہے، خاص طور پر سولر پینلز، الیکٹرک گاڑیوں اور سیمی کنڈکٹرز میں چاندی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کا چاندی میں سرمایہ کاری کا رجحان بلیک مارکیٹ کو فروغ دے رہا ہے، اور سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے چاندی کی طلب میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
 
 

مزیدخبریں