اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ٹیکس شعبے کی اصلاحات پر ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے عملی اقدامات پر بات کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار اور مضبوط معیشت کے ذریعے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا اور نجی شعبے کے ماہرین کی تجاویز پر شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں وزیرخزانہ کی قیادت میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ تجاویز پر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔
علاوہ ازیں، وزیراعظم نے کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے اقدامات پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نجی شعبے کی ترقی، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اصلاحات جاری رہیں گی۔