پی ٹی آئی کارکنان کی بانی کی رہائی کے لیے احتجاج، پولیس نے راستہ روک دیا

05:23 PM, 2 Dec, 2025

اسلام آباد/راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی کی رہائی کے مطالبے کے تحت پارٹی کارکنوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کو اہلخانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے بعد کارکن اور رہنما اڈیالہ جیل کی طرف روانہ ہوئے، لیکن راولپنڈی کے فیکٹری ناکہ پر پولیس نے بیریئر لگا کر راستہ روک دیا، جس کے باعث کارکنوں اور پولیس کے درمیان چند لمحوں کے لیے کشیدگی پیدا ہوئی۔ کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔

ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں